سندھ حکومت چند دن کی مہمان قرار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو چند دن کا مہمان قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں لسانی سیاست کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی اور اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  آصف زرداری نے غریبوں کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈالے ہیں۔ چاہے آصف زرداری ہوں یا نواز شریف کسی کے کرپشن کے مقدمات واپس نہیں لیں گے۔

loading...
loading...