ٹی 20سیریز: پاکستان کی نظریں کلین سوئپ پر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کینگروزکےبعد کیویزکوبھی کلین سوئیپ سےبچنےکا  چیلنج درپیش ہے۔

پہلے دومیچزمیں فتح کے بعد سرفرازالیون کی نطریں کلین سوئپ پرہیں۔

تیسرا اورآخری ٹاکرا دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔وقاص مقصود کے ڈیبیو کا امکان ہے۔

پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ دو رنزجبکہ دوسرا چھ وکٹوں سےجیتا تھا۔

loading...
loading...