شہباز شریف کے داماد کی مشکلات بڑھ گئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے داماد علی عمران کی مشکلات بڑھ گئیں۔

پنجاب پاور کمپنی کے سابق سی ایف او اکرام نوید نے علی عمران کو کرپشن کی دولت میں سے کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف کرلیا۔

اکرام نوید اور نیب میں پلی بارگین کا سمجھوتہ طے پا گیا جس کے بعد اُنہوں نے 50کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اِس میں سے 13 کروڑ سے زائد کی رقم شہباز شریف کے داماد کو دی۔

 نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

loading...
loading...