شرپسندوں کو نہیں چھوڑیں گے: فواد چوہدری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں شرپسندوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فی الوقت حکومت نے صرف آگ پر پانی ڈالنے کا کام کیا ہے اب عملی قدم اٹھانے کی باری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کمیٹڈ ہے۔

دوسری جانب شرپسندوں کو سلاخوں کے پیچھےپہنچانے کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہبھی حرکت میں آئے اور متعلقہ حکام کوبلاکر ملوث افراد کا فرانزک ڈیٹا حاصل کرکے کارروائیوں کا ٹاسک دے دیا۔

loading...
loading...