پاکستان نے 3 مزید ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے

pakistan

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نہ صرف کیویز کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی بلکہ تین ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر ڈالے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ایک اچھے مقابلے کے بعد پاکستان نے 6 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کی تو ایک ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پاکستانی ٹیم نے مسلسل 10 سیریزوں میں فتح حاصل کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، اس کے علاوہ پاکستان نے سرفراز کی قیادت میں ہدف کے تعاقب میں بھی کوئی شکست نہیں کھائی، دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کامیابی سے ہدف حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے چیز کرتے ہوئے مسلسل گیارہویں فتح اپنے نام کی، یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ ایک سال کے دوران 16 فتوحات حاصل کرکے پاکستان نے بھارت کی جانب سے قائم کئے گئے ورلڈ ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا، 2016 میں بھارت نے کیلینڈر ایئر میں 15 فتوحات حاصل کی تھیں۔

loading...
loading...