چیلسی نے ڈربی کو 2-3سے شکست دیدی

chel

انگلش فٹبال کلب چیلسی نے کو کارباؤ کپ کےچوتھے راؤنڈ میں ڈربی کاؤنٹی کو دوکےمقابلےمیں تین گول سےشکست دےدی۔

اسٹیم فورڈ برج پرکھیلے جانےوالےچوتھے راؤنڈ کےمیچ کا پہلا ہاف ڈرامائی رہا، ڈربی کے ڈیفینڈرزنے پانچویں اور 21ویں منٹ میں گیند کواپنےہی جال میں پہنچا کر چیلسی کودوصفرکی برتری دلادی۔

چیمپئن شپ سائیڈ نے کم بیک کیا اورجیک میریٹ اورمارٹن ویگرون کےگولزکی بدولت مقابلہ برابرکردیا۔

چیلسی کی جانب سے فیصلہ کن گول فیبریگاس نے 41ویں منٹ میں اسکورکیا۔

ادھراسپین میں جاری کوپا ڈیل رےکپ میں ریا ل میڈرڈ نئےمنیجرسانتیاگوسولاری کی کوچنگ میں وننگ ٹریک پرواپس آگئی، ریال نےمیلیلا کوچارصفرسے آؤٹ کلاس کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سےکریم بینزیما، اسینسیو، اودریوزولا، اورگونزالیز نے ایک ایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔

loading...
loading...