اظہرکا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

53 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لے لیا ہے اور وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان آج شام ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سینچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔

loading...
loading...