عبدالقادر کے بیٹے آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے خواہش مند

Qadir-700x506

سڈنی: پاکستان کے لیجنڈ اسپن باؤلر  عبدالقادر  کے بیٹے عثمان قادر آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔

اپنے والد کی طرح لیگ اسپن باؤلنگ کرنے والے عثمان نے  بدھ کو  آسٹریلیا  کی وزیر اعظم الیون ٹیم کی جانب سے  وارم اپ ون ڈے میچ میں  جنوبی افریقہ کے تین بلے بازوں کا شکا ر کیا ہے۔

آسٹریلیا کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی سینئر ٹیم کو  ون ڈے سیریز سے پہلے اس وارم اپ میچ میں شکست کی صورت میں دھچکا پہنچاہے۔

عثمان ان دنوں ٹیمپریری ایکٹیوٹی ویزہ پر آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہ  آسٹریلیا کی شہریت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ  قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع حاصل کر سکیں۔

اگر عثمان اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گئے تو وہ فواد احمد کے بعد دوسرے پاکستانی  کرکٹرہوں گے  جو آسٹریلیا کی شہریت حاصل  کریں گے۔

یاد رہے کہ 2013 میں ڈیبیو کرنے والے فواد  پانچ مرتبہ آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پچیس سالہ عثمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف  میچ کے بعد کہا کہ وہ 2020 میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔

loading...
loading...