‘آج میں اسپیکر کا اصل چہرہ قوم کو دکھاؤنگا’

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

لاہور: ن لیگی رہنما اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  ہاؤس اپوزیشن کا بھی ہےاورحکومت کا بھی۔ آج میں اسپیکر کا اصل چہرہ قوم کو دکھاؤنگا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزاہ شہباز کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جعلی تصاویر چلوائی گئیں، پرویزالہی کا جھوٹ پوری قوم کے سامنے عیاں کرینگے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن پر بدنظمی کا الزام لگایا گیا، ہم نےاسمبلی میں احتجاج کیا تھا، توڑپھوڑنہیں کی۔ ہمارے جانے کے بعد توڑ پھوڑ کرکے ہم پر الزام لگایا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہم نےجنوبی پنجاب کا ساڑھے 3 سو ارب کا بجٹ بڑھا کردیا۔ خواجہ فرید یونیورسٹی اور اسپتال بنوائے۔ عثمان بزدار نے پورے پنجاب کا بجٹ کم کردیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، آج کسان بدحال اور بے یارومددگار ہے۔ نیازی صاحب یہ کھیل نہیں، 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ جعلی حکمران ایسے کام ہی کریں گے، تمام جماعتیں دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں۔

loading...
loading...