آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق صدر مملکت  آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان اپوزیش اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی اجتماعی حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

 ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات چیت میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے، لیکن حکومت خود بھی چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔

اسلام آباد : آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، مولانا فضل الرحمان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کااپوزیشن اتحادکےحوالےسےبھی امورپرتبادلہ خیال، فضل الرحمان نےآصف زرداری پرنوازشریف سےملاقات کرنے پر زور دیا، مولانافضل الرحمان نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ کی نوازشریف سےملاقات بہت ضروری ہے، آصف زرداری حکومت کیخلاف عملی طور پر سرگرم آئے، آصف زرداری کی حکومت کیخلاف اپوزیشن کو متحدہ ہونے کی تجویز، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ، جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں، وقت بتائے گا کہ ہماری کتنی طاقت ہے، ن لیگ سےمولانا فضل الرحمان نےرابطہ کرنا ہے، جمہوریت کی بقاء کیلئےاپنا فرض نبھائیں گے،آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ ملک ایسے چلتا نظرنہیں آرہا، ضروری نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد ایک پارلیمانی طریقہ ہے، اسےحکومت کرنے کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے، شوکت عزیزکے پیچھےمشرف والا نقشہ پھرگھوم رہاہے، مولانا فضل الرحمان مزید گفتگو میں کہا کہ ہم نے اسلئے ضیاء کے مارشل لاءسے پنگے نہیں لئے تھے، فضل الرحمان ساتھ شعر بھی بول پڑے ابھی تو ابتداء عشق ہے۔۔۔۔، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں راجہ پرویزاشرف اور نیئربخاری بھی موجود تھے ۔

loading...
loading...