ضمنی انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں واپس پی ٹی آئی کو مل گئیں

pti

کراچی: شہرقائد کے ضمنی الیکشن میں کراچی کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، عام انتخابات کے بعد خالی کردہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں واپس پی ٹی آئی کو مل گئیں۔

این اے 247 اور پی ایس 111 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے دوسو سینتالیس پر تحریک انصاف کے آفتاب حسین کامیاب قرار پائے، جبکہ پی ایس ایک سو گیارہ سے تحریک انصاف کے شہزاد قریشی بھی میدان مارنے میں کامیاب رہے۔

دونوں نشستیں عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ملی تھیں۔ ایک صدرمملکت عارف علوی کی خالی کردہ تھی جبکہ دوسری گورنرسندھ عمران اسماعیل کی تھی، جو اب دوبارہ تحریک انصاف کی ہوچکی ہیں۔

جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔ آفتاب حسین صدیقی32 ہزار 326 ووٹ لینے میں کامیاب رہے، ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار صادق افتخار صرف 13 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی ایس111 میں پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی11ہزار 658 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیاض پیرزادہ 5 ہزار 780 ووٹ حاصل کرسکے۔ ایم کیوایم کے جہانزیب مغل نے 2146 ووٹ حاصل کیے۔

جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا، کھلاڑیوں نے ریلیاں نکالیں اور سی ویو پر آتشبازی کی۔ عوام نے صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک حق رائے دہی استعمال کیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

انتخاب کا انعقاد مجموعی طور پر پرامن رہا، مگر صدر کے علاقے میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرے بازی کرتے رہے۔


loading...
loading...