سپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن  کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان اورڈیمزکےمعاملےپرہم سب اکٹھےہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہرحمزہ شہبازنےمیڈیاسےگفتگوکی۔

گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دیامربھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے۔آئندہ نسلوں کیلئےپانی کےذخائر بہت ضروری ہیں۔اگرکالاباغ ڈیم بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی۔

انہوں نے کہاسپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان اورڈیمزکےمعاملےپرہم سب اکٹھےہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دیامربھاشاڈیم کیلئےنوازشریف نے48ہزارایکڑاراضی خریدی۔

loading...
loading...