ہراساں کرنے پر لڑکی کی چلتی گاڑی سے چھلانگ

کراچی میں طالبہ نے ڈرائیور کے گھورنے پرٹیکسی سے چھلانگ لگادی۔

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع لکے مطابق واقعہ گورا قبرستان کے قریب پیش آیا۔ لڑکی نے ٹیکسی سے چھلانگ لگائی توراہگیروں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

لڑکی میڈیکل کی طالبہ ہے۔اس نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور اسے گھوررہا تھا،بات کرنے کی کوشش بھی کررہا تھا۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، باربارلوکیشن تبدیل کرنے کے باوجود اس نےلڑکی کو ڈراپ کرنے سے منع نہیں کیا۔

 پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کےمطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیورملزم حساس ادارے کاریٹائرڈ افسر ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

loading...
loading...