وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کراچی کے متعلق اہم بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کراچی کی ترقی اور مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی اور مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی حکومت کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کراچی کے فنڈز کے ٹھیک طرح سے استعمال نہ ہونے کی شکایات ہیں۔ گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس نگرانی کرےگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان کا اوپرجانا ضروری ہے۔

loading...
loading...