روسی حملہ ،ترکی کی کشتی تباہ

https://en.wikipedia.org/wiki/Kashin-class_destroyer

ماسکو:ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارے کے گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ روسی جنگی بحری جہاز نے ترکی کی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ اس کے ایک جنگی طیارے نے بحیرہ ایجہ میں ماہی گیری کی ایک ترک کشتی کو نشانہ بنایا ،روس نے کہا کہ انھیں خطرہ تھا کہ کشتی روسی بحری جہاز سے ٹکرا جائے گی۔
روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ترک کشتی بحری جہاز کے چھ سو میٹر قریب پہنچ گئی تھی اور جب روسی جہاز سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تو کشتی اپنا رخ موڑ لیا۔اس واقعے کے حوالے سے روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات ترکی کے فوجی اتاشی کو طلب کرلیا ۔ترکی کی جانب سے روسی جنگی جہاز کے گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

loading...
loading...