پی ایس ایل 4: پلئیرز ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی

psl

لاہور: پاکستان سپرلیگ کےچوتھے ایڈیشن کی پلئیرز ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ ونڈو 12 نومبر کو بند ہوجائےگی، تمام فرنچائزز 13 نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی۔

پی ایس ایل فورکی پلئیرزڈرافٹنگ، اسلام آباد بیس نومبر کو میزبانی کرےگا، تمام چھ فرنچائزز تیرہ نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی،

 ٹریڈ ونڈو بارہ نومبر کو بند ہوجائے گی، ہرٹیم زیادہ سےزیادہ دس کھلاڑیوں کوبرقراررکھ سکتی ہے۔

ڈرافٹنگ کیلئے پلاٹینم کٹیگری میں اے بی ڈی ویلئیرز، اسٹیون اسمتھ، کیرن پولارڈ، سمیت کئی غیرملکی اسٹارز شامل ہیں۔

پی ایس ایل فور کا آغاز آئندہ سال چودہ فروری سے یو اے ای میں ہوگا، ایونٹ کےآٹھ میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

واضح رہے اینٹ کا فائنل سترہ مارچ کو شہر قائد میں کھیلا جائےگا۔

loading...
loading...