‘شنگھائی تعاون تنظیم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے’

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شنگھائی: وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے اجلاس میں نہیں آسکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان مربوط رابطے اور ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت کیلئےامن کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان رکن ملک کی حثیت سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

loading...
loading...