وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت اوور سیز کے حکام کا اجلاس

-File Photo

-File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت اوور سیز کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پربریفنگ دی، جس پر عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں، وہاں مقیم پاکستانیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ مسائل حل کرنے کیلئے جلد روڈ میپ مرتب کیا جائے۔

loading...
loading...