زینب قتل کیس: مجرم عمران کی پھانسی کی تاریخ کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ننھی زینب کو انصاف مل گیا، سفاک قاتل عمران کو انجام تک پہنچانے کیلئے لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے پروانہ جاری کردیا۔

عمران کو سترہ اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائےگا۔ جرم اتنا بڑا ہے کہ عدالت نے ظالم قاتل کو سات دفعات میں اکیس بار سزائے موت، عمر قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی۔

وقتِ انصاف آن پہنچا! قصور کی ننھی زینب کا قاتل منطقی انجام کے قریب۔۔ مجرم عمران کی موت کا پروانہ جاری کردیاگیا۔ سترہ اکتوبر کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران کےڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

رواں سال جنوری میں سفاک مجرم نے زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔ قتل کی لرزہ خیز واردات پر قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد کیس کی تحقیقات شروع ہوئیں، پولیس اور حساس اداروں نے انتھک کوشش کے بعد مجرم عمران کو ڈھونڈ نکالا، قاتل زینب کا پڑوسی تھا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سات دفعات میں اکیس بار سزائے موت، عمر قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی۔ زینب قتل کیس کو ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔

مجرم عمران کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 21 مرتبہ سزائےموت، عمرقید، اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

loading...
loading...