‘ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے وکلاء کا کردار اہم رہا ہے’

nawazimage

اسلام آباد: نوازشریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پرلیگی رہنماؤں نےانکا استقبال کیا۔

نوازشریف نے ہزارہ موٹروے سے متعلق پوچھا تو لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نے بتایا کہ شاہ مقصود سیکشن تک بائیس منٹ میں پہنچ جاتے ہیں اسے سے آگے نہیں بنی۔

 کمرہ عدالت میں صحافیوں نے نوازشریف سے مختلف سوالات کیے تاہم نوازشریف نے کوئی جواب نہ دیا مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے وکلا نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی، نواز شریف نے کہا کہ ہر دور میں جمہوریت کے استحکام کیلئے وکلا کا کرداراہم رہا ہے۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب پراسیکیوٹر کو پیر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

loading...
loading...