آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

برطانوی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا، سپاہ سالار نے کہا کہ  پاکستان تیزی سے دیرپا امن کے قیام کی جانب گامزن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ،برطانوی سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں ۔جن میں برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے برائے افغان وپاکستان اور قومی سلامتی کے مشیربھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں  دفاعی تعاون ،سیکیورٹی صورتحال اورافغانستان سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پربھی بات چیت ہوئی ، برطانوی حکام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ ، امن وامان کی بحالی اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان تیزی سے دیرپا امن کے قیام کی جانب گامزن ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان  سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کوبلند ترین سطح پرلے جانا چاہتے ہیں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

۔

loading...
loading...