ضمنی الیکشن کے لئےانتخابی مہم کا آج آخری دن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لئےانتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق، ضمنی الیکشن کے لئےانتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، لاہور، کراچی اوراسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، مہم کے آخری روز نامزد امیدوارعوام سے ووٹ مانگیں گے۔

آج رات 12بجے انتخابی مہم کامقرر ہ وقت ختم ہوجائے گا، جس کے بعد ووٹ مانگنے ، جلسے جلوسوں اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے بھی ضمنی الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ چودہ اکتوبر کوہوگی، قومی اسمبلی کی 10، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2،2 نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی، مانیٹرنگ ٹیمیں حلقے میں سیاسی مہم پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

loading...
loading...