اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی

anf

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،  ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بڑی کی گئی۔

رحمت اللہ نامی ملزم ہیروئین سے بھرے ہوئے کیپسول اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم نے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا۔

مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دوحا جارہا تھا۔

loading...
loading...