چینی قرضوں کی وجہ سےپاکستان کو آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑا،امریکا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

پاکستان کی بیرونی قرض سے متعلق درخواست پر ٹرمپ انتظامیہ کو تحفظات ہے،چینی قرض کے بوجھ تلے دبےامریکا نے پاکستانی معیشت کی حالت کا ذمہ دار چینی قرضوں کو ٹھہرادیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چینی قرضے پاکستان کیلئے مشکل تر ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ بھی چینی قرضے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مؤقف سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضہ کے لئے درخواست کی ہے، جس کا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ بات واضح نہیں کہ اگر آئی  ایم ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور ان شرائط کو  عوام کے سامنے لایا جائے گایا نہیں۔

دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹینا  لوگارڈ نے پاکستان سے تمام قرضوں کی شفاف تفصیل طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا قرضہ دینے سے پہلے دیکھنا ہوگا پاکستان یہ رقم کہاں خرچ کرے گا؟آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ کر دیگر معاملات کا جائزہ لے گا۔

loading...
loading...