امریکا نے ایف 35جنگی طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا نے ایف 35جنگی طیاروں کو گراؤنڈ کردیا،طیاروں کو گزشتہ ماہ جنوبی کیرولینا میں لڑاکا طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے باعث گراؤنڈ کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ،ایف 35جنگی جہازوں کی ازسرنو چیکنگ کی جائے گی،حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی مالیت 10کروڑ ڈالر تھی۔

ایف 35لڑاکا طیاروں کی تیاری کا پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور دینا کا سب سے مہنگا پروگرام ہے۔

امریکا نے لڑاکا طیاروں کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے اور تمام طیاروں کے ٹیوب ٹینکس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

فیول ٹیوبس میں کوئی مسئلہ نہ ہوا تو پھر تمام طیاروں کو واپس آپریشنل کر دیا جائے گا،ازسرنوچیکنگ کا عمل آئندہ 48گھنٹوں کے درمیان مکمل ہونے کی توقع ہے۔

loading...
loading...