دنیا بھر میں آج انڈے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: دنیا بھر میں آج انڈے کا عالمی دن منایا جارہا ہے، انڈا زمانہ قدیم سے انسان کی مرغوب غذا ہے،انڈے کی غذائیت اور لذت کے باعث ہر عمر کے لوگ سے شوق سے کھاتے ہیں۔

سردی ہو یا گرمی، سنڈے ہو یا منڈےروز کھاو انڈے،انڈاپروٹن کے حصول کا بہترین ذریعہ نہ صرف جسمانی اور ذہنی نشو نما ضروری ہے بلکہ بیماروں سے بچاؤں کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بچے ہوں یا بوڑھے، خواتین ہو یا نوجوان انڈھے کھانا پسند کرتےہیں اور پہلوانی کے شوقین تو انڈا کچا بھی پیتے ہیں۔

انڈے کی افادیت اور ضرورت کے پیش نظر شہریوں میں آگہی کیلئے 1996 میں انٹرنیشل ایگ کمیشن ویانا کے تحت ہر برس اکتوبر کے دوسرے جمعہ کو انڈے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہےتاکہ انڈے سے حاصل فوائد کے حوالے سے معلومات کو عام کیا جائے۔

loading...
loading...