شہباز شریف گرفتاری معاملہ:اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کا نیا انداز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف کی گرفتاری اور حکومتی اقدامات کے خلاف قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کا نیا انداز اپنایا۔

قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا ایوان لگا جس میں وہی تنقید، وہی انداز اور وہی اعتراض اپنایا گیا۔

حکومتی پالیسیوں پر اراکین نے کھل کر بات کی۔

ایوان کے باہر احتجاجی ایوان میں تنقیدی الفاظ سابق اسپیکر مسلسل حذف کراتے رہے۔

یہاں فرق یہ تھا کہ اپوزیشن اراکین کے ہاتھوں میں بینرز تھے۔

رانا ثناء اللہ، آصف کرمانی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی اقدام پرشدید تنقید کی۔

سابق اسپیکر نے پاسز ساتھ نہ لانے والے اراکین کی سرزنش کی۔

ایوان کے باہر احتجاج کا سلسلہ بیشک پرانا ہے۔

لیکن اس نئے انداز سے حکومت کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

loading...
loading...