رواں سال تھر میں غذائی قلت سے 496بچے جان کی بازی ہارے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

عمر کوٹ اور مٹھی میں غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ رواں سال کے دوران تھر کے496 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال عمر کوٹ میں ایک اورسول اسپتال مٹھی میں دو بچے غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

عمر کوٹ میں رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی جبکہ 45 روز میں 30 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تھرپارکر میں رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 496 تک پہنچ چکی ہےتاہم اب بھی سول اسپتال مٹھی میں 300 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

loading...
loading...