دبئی ٹیسٹ : پاکستانی اوپنر امام الحق زخمی

imam

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے، جہاں فیلڈنگ کے دوران پاکستانی اوپنر امام کی انگلی میں فریکچر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں امام الحق زخمی ہوگئے اور آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم چوتھی اننگز میں 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے، کل جب کھیل کا اختتام ہوا تھا تو آسٹریلیا کے 3 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ پاکستانی ٹیم باآسانی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

لیکن آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو اوپنر عثمان خواجہ اور ٹریوِس ہیڈ نے پاکستانی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دوسرے سیشن کے آغاز میں پاکستانی گیند بازوں نے دو وکٹیں حاصل کیں مگر اس کے بعد سے اب تک عثمان خواجہ اور اور کپتان ٹِم پین وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔

loading...
loading...