ہم نے آگے بڑھنا ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، میئر کراچی

99

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مل کر مسائل حل کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ہم نے آگے بڑھنا ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایک ساتھ نیوز کانفرنس کی جس میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے بھرپور معاونت کروں گا، ہم نے آگے بڑھنا ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات کی حیثیت سے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے، وسیم اختر سے نہ ملنے کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناراضگی نہیں ہے ہماری ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، وسیم اختر سے ملنے کے بعد یہ تاثر ختم ہوجانا چاہیئے۔

ان کا مزید کہن اتھا کہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میئر کراچی سے یہ باضابطہ پہلی ملاقات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کے جو مسائل ہیں ان پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔

loading...
loading...