نقیب قتل کیس: مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

File Photo

File Photo

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ملزمان میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 10 سے زائد ملزمان شامل ہیں۔

عودالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر بی کلاس مقدمات پر دلائل سنے جائیں گے، مقدمات منتقلی کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے کہا جب تک ہائیکورٹ کافیصلہ نہیں آتا بی کلاس پر فیصلہ نہیں دے سکتے۔

عدالت نے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...