حیدرآباد  میں غیر معینہ مدت کیلئے کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان

cable

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد نے آج شام سات بجے سے غیر معینہ مدت کیلئے کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر ظاہر علی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا نےکیبل آپریٹرزکے خلاف غیر قانونی کارروائی کی اور انکا سامان ضبط کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا ایک سال قبل پیمرا نے ایک پرانے لائسنس کو تبدیل کرکے 10ہزار کنکشن کا لائسنس جاری کیا جبکہ دیگر کیبل آپریٹرز سے ایک لاکھ واجبات وصول کیے جارہے ہیں۔

ان کہنا تھا کہ آج سے پورے حیدرآباد میں کیبل نشریات بند کردی جائیں گی۔

loading...
loading...