پشاور: ایف آئی اے نے مزید 7جعلی اکاؤنٹس کھوج نکالے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس میں  ایف آئی اے نے پشاور سے مزید سات بے نامی اکاؤنٹس کھوج نکالے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پشاور میں سات بے نامی اکاؤنٹس کا پتا چلالیا۔اکاؤنٹس دو بینکوں میں کھولے گئے اورکروڑوں کی ٹرانزیکشنز بھی کی گئیں۔

حکام نے ساری تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کردیں جس کے بعد اکاؤنٹس ہولڈرز کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرنے کے سمن جاری کردیے گئے ہیں۔

جبکہ پانچ اکتوبر کو مال روڈ سے گرفتار تینوں ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔تینوں افراد گھریلوملازم تھے، جن سے بھاری تعداد میں چیک بکس رسیدیں اور بے نامی اکاونٹس کی دستاویزات ملیں تھیں۔

loading...
loading...