جعلی اکاؤنٹ کیس: ایان علی کے متعلق رقوم منتقلی کا انکشاف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران ماڈل گرل ایان علی کو بھی رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوگیا۔

ایف آئی اے زرائع کے مطابق یہی جعلی اکاؤنٹس زرداری فیملی کو رقوم کی منتقلی کیلئے بھی استعمال ہوتے رہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق زرداری خاندان اورماڈل گرل ایان علی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ہی ہوئیں۔

ان اکاؤنٹس سےایان علی کو جہاز کے ٹکٹ دلوائے جاتے تھے ۔ان جعلی اکاؤنٹس کی رقم سے ہی ماڈل گرل بیرون ملک دورے بھی کرتی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے زرداری خاندان کوبھی بھاری رقوم منتقل کی جاتی رہی ہیں۔

ایف آئی اے نے 29 جعلی اکاؤنٹس کا سراغ چارسال قبل لگایا تھا،تاہم سیاسی دباؤکی وجہ سےیہ تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔

تاہم اب سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی اس کیس کی تحقیقات تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

loading...
loading...