دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کیلئےمزید 326رنز درکار

AFP-محمد عباس آسٹریلوی بلےباز مچل مارش کیخلاف کامیاب اپیل کرتے ہوئے

AFP-محمد عباس آسٹریلوی بلےباز مچل مارش کیخلاف کامیاب اپیل کرتے ہوئے

دبئی ٹیسٹ میں 462رنزکا تعاقب کرنےوالی آسٹریلوی ٹیم نےچوتھےروزکھیل کےاختتام تک تین وکٹوں پر 136رنزبنالیے۔

پاکستان نے چوتھے روز 45رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 181رنز چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کےتعاقب میں کینگروزاوپنرزنے 87 رنزکا آغازفراہم کیا تاہم فاسٹ بولرمحمد عباس نے اسی اسکورپریکے بعد دیگرے تین بیٹسمینوں کوپویلین بھیج کرمہمان ٹیم  کومشکلات سےدوچارکردیا۔

ایرون فنچ49 رنزبنا کرپویلین لوٹے جبکہ شان اورمچل مارش کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

عثمان خواجہ 50رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

loading...
loading...