ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کردیا جائے، عاقب جاوید

99

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 1992 ورلڈ کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کردیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 22 کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کےعلاوہ کوئی ٹیسٹ کرکٹ نہیں دیکھتا۔

انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ آئندہ چند سال میں ٹیسٹ کرکٹ ختم ہوجائے گی اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

واضح رہے عاقب جاوید نے پاکستان کے لئے 22 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچز میں بالترتیب 54 اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔

loading...
loading...