ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کروانے والے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

سلو لیفٹ آرم بولر عبدالرحمن نے پاکستان کے لئے 22 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 99 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے 100 وکٹیں مکمل نہ کرسکا۔

عبدالرحمٰن نے 31 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

loading...
loading...