دبئی: پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف 435 رنز کی برتری حاصل

dubai

دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

اس وقت کریز پر اسد شفیق 22 اور بابر اعظم 23 رنز بناکرموجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنالئے تھے۔

پاکستان کو دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 435 رنز کی برتری حاصل ہے۔

آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 45 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل اور امام الحق وکٹ پر ڈٹ گئے اور ایک پراعتماد شراکت داری قائم کی۔

حارث سہیل 39 اور امام الحق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

loading...
loading...