فیصل رضا عابدی گرفتار

Untitled-1

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کیخلاف ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے تھے۔ وکیل کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ جیسے ہی وہ احاطہ عدالت سے باہر آئے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کی اطلاع فیصل رضا عابدی کے بھائی نے دی۔


loading...
loading...