مصباح الحق بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

Untitled-1

لاہور: سابق کپتان مصباح الحق نے بھی لاہور میں پہلے چلڈرن ہارٹ ہسپتال بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔

مصباح الحق کہتے ہیں دل کے مرض میں مبتلا بچوں کا اس اسپتال میں علاج کیا جائےگا۔

لاہور میں چلڈرن ہارٹ اسپتال اینڈ ریسرج انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کرکٹرز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس موقع پر سابق  کپتان مصباح الحق نے بتایا کہ وہ چلڈرن ہارٹ  فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ لاہور میں ایک ارب چالیس کروڈ کی لاگت سے بننےوالے پہلا چلڈرن ہارٹ ہسپتال بن سکے اور والدین اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کو کسی اور ملک میں لے جانے کے بجائے پاکستان میں ہی علاج ہوسکے.

مصباح الحق  نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے.



loading...
loading...