امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر19اکتوبر کونیب طلب

علی جہانگیر صدیقی-فائل فوٹو

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی-فائل فوٹو

لاہور: نیب لاہور نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو 19اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے علی جہانگیر صدیقی کی  جانب سے داخل کئے گئے سوالنامے کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

ان پر ایزگارڈ نائن کیس میں 10.5 ارب روپے کی کرپشن  کے علاوہ امریکا میں بطورسفیر تعیناتی کیلئے رقم دینے کا بھی الزام ہے۔

علی جہانگیر صدیقی اس سے قبل بھی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

loading...
loading...