کراچی میں ایک اور جعلی اکاؤنٹ سامنےآگیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں خاتون کے نام پر ایک اور  جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ سے کروڑوں روپےکی ٹرانزیکشنزکی گئیں ہیں۔

خاتون کواس اکاؤنٹ کے متعلق تب معلوم ہوا جب انہیں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس ملا۔

متاثرہ خاتون ثروت زہرہ کا کہنا تھا کہ نوٹس ملنے پرجعلی اکاؤنٹ کےبارےمیں پتاچلا۔فیڈرل بی ایریاکےبینک میں جعلی اکاؤنٹ کھلوایاگیا۔

خاتون کاکہنا تھا کہ اکاؤنٹ کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبراستعمال کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ملازم ہوں،2ماہ سےتنخواہ بھی نہیں ملی۔ایف بی آر نے بھی تحقیقات کی ہیں۔ایف بی آر نےایف آئی اےسےرابطہ کرنےکوکہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ اکاؤنٹ کس نےاورکیوں کھلوایا۔

loading...
loading...