وزیر اعظم نے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نےصاف اورسرسبزپاکستان مہم کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ 13اکتوبرسے ملک گیرصفائی مہم شروع کردی جائے گی۔

صاف اورسرسبزپاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک گندگی کا ڈھیربن رہا ہے۔اپنی نسلوں کی بقا کیلئے ملک کو صاف اور سرسبز بنائیں گے۔

عمران خان نے کہاکہ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبرہے ۔40ہزاربچے ہرسال گندگی کے باعث مرجاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ نیاپاکستان کہاں ہے۔نئے پاکستان کیلئے سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےاعلان کیا کہ کلین اینڈ گرین اسکاؤٹس بنائے جائیں گےجبکہ نصاب میں بھی صفائی کے مضمون شامل کئے جائیں گے ۔

loading...
loading...