‘پی ٹی آئی دراصل جیرا بلیڈ کی حکومت ہے’

Untitled-1

لاہور: ن لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دراصل جیرا بلیڈ کی حکومت ہے، غریب کی جیب کاٹنے کیلئے ان کے ہاتھ میں بلیڈ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا، سابق حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ ہم عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں سمجھتے، دونوں ایک جیسے ہیں، عمران خان کو جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں، گرفتار کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں  سال 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی مشہور فلم جیرا بلیڈ میں مرکزی کردار مرحوم اداکار منور ظریف نے نبھایا تھا۔


loading...
loading...