ن لیگ کی سینٹرایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن نے سینٹر ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل جاتی امرا میں طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت نواز شریف خود کریں گے۔

اجلاس میں مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں سے نمٹنے،ممکنہ احتجاجی تحریک شروع کرنےاوراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔

نوازشریف 19 ستمبر کو ایون فیلڈ کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہوئےجس کے بعد یہ انکی پہلی بڑی سیاسی ایکٹیوٹی ہوگی۔

loading...
loading...