مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب-فائل فوٹو

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب-فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں۔ وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! رونا چھوڑیں،بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا؟2 ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنےدائیں بائیں دیکھیں۔ وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کےمحافظ ہیں۔ شہبازشریف کی گرفتاری سےآپ کی گھبراہٹ عیاں ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہادبئی میں خریدی گئی پراپرٹیزکی بات کرتےہیں۔اس میں60ارب کی جائیدادعمران خان کی بہنوں کی ہے۔عمران خان بتائیں انکا ذریعہ آمدن کیا ہے؟

انہوں نے کہاحکومت ملتےہی نیازی صاحب نےغریبوں کاگلا دبادیا۔اداروں کوفعال بنانےکےبجائےمخالفین کےانتقام پرلگادیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاعمران خان کی کابینہ حواریوں پر مشتمل ہے۔یہ کابینہ تاریخ میں کرپٹ ترین ثابت ہوگی۔

loading...
loading...