امریکی سینیٹ کی متنازع بریٹ کیوانا کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کی توثیق

Untitled-1

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے متنازع بریٹ کیوانا کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر نامزدگی کی توثیق کردی، تریپن سالہ کیوانا نے سپریم کورٹ کے تاحیات جج کا حلف اٹھا لیا۔

بریٹ کیوانا کے حق میں پچاس  جبکہ مخالفت میں اڑتالیس ووٹ آئے۔

کیوانا کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں کنزرویٹو ججوں کو اکثریت حاصل ہوجائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند ڈیمو کریٹس کی سازشیں ناکام ہوگئیں اور کیوانا سپریم کورٹ کے جج بن گئے ہیں۔

بریٹ کوانا پر  پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد کئی ہفتوں تک ان کے کردار پر تنازع جاری رہا۔

loading...
loading...