‘لگتا ہے حکومت کو گھر جانے کی جلدی ہے’

rana-tanwer

اسلام آباد:چیئرمین ن لیگ راجا ظفرالحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔ شہبازشریف کوبلاوجہ گرفتار کیا گیا۔

راجاظفرالحق نے کہا کہ اسپیکر سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے اور پروٹیکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے، بطور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں ہونا چاہئے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں صاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ کیس میں شہباز شریف کو گرفتارکیا گیا، شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ایاز صادق نے کہا ایم ایم اے کے رہنما بھی ہمارے ساتھ ہیں، ن لیگ اور ایم ایم اے نے اسپیکرکوریکوزیشن دی ہے۔ اسپیکر کو شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈردینے پڑیں گے، ہمیں پارلیمنٹ کا عزت دلوانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیب کے ذریعے ن لیگ کونشانہ بنارہی ہے، امید ہے آئندہ ایک دو روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایاجائے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا انتخابات کے وقت جمہوریت پرشب خون ماراجاتا ہے، حکومت کو صرف چارسیٹوں کی برتری حاصل ہے۔ حکومت مزید گیارہ سیٹوں کی برتری حاصل کرناچاہتی ہے۔

ان کہا کہنا تھا کہ نیب میں جعلی ڈگری والوں کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا، سعد رفیق کا نام ای سی ایل پرڈالنا درست نہیں ہوگا۔

دوسری جانب جمیعت علماء اسلام کے ڈپٹی چئیرمین مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری افسوسناک اورشرمناک ہے۔ جوشہبازشریف کےساتھ ہوا،کل کسی اورکےساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ن لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا کہ مشرف دور میں دوران تفتیش گرفتاریاں ہوتی تھیں، دوران تفتیش گرفتاری غیرقانونی ہے۔ اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی۔ شہبازشریف کی گرفتاری مضحکہ خیز ہے، لگتا ہے حکومت کو گھر جانے کی جلدی ہے۔



loading...
loading...