ہیلمٹ اور بیک مرر نہ لگانے والے پولیس اہلکاروں کے چالان کا حکم

Untitled-1

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ اور بیک مرر نہ لگانے والے پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے کا حکم دے دیا۔ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔ دس روز میں میں حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سیکرٹری داخلہ کو پیش ہونے کی تنبیہہ کردی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثوں میں سر پر لگنے والی چوٹوں میں پچاس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون شکنی کرنے والے چند پولیس اہلکاروں کو گھر بھجوا کر دوسروں کے لئے مثال بنائیں، ہیلمٹ اور پیچھے دیکھنے والے شیشے کا استعمال نہ کرنے والے وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کے چالان کے ساتھ محکمانہ کاروائی بھی کی جائے،دس روز میں کاروائی نہ کرنے پر آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔



loading...
loading...