آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 14رکنی اسکواڈ کا اعلان

Untitled-1

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکیلئے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔  ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، یہ میچزچوبیس، چھبیس اوراٹھائیس اکتوبرکوکھیلےجائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نےٹیسٹ اسکواڈ کی طرزپرٹی ٹوئنٹی کیلئے مچل مارش اورایلکس کیرےکونائب کپتان مقررکیا ہے۔

 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشٹن اگر،  نیتھن کولٹر نائل ، کرس لین ، نیتھن لیون ، گلین میکسویل ، بین میکڈر مٹ ، ڈار سی شارٹ ، بلی اسٹین لیک ،مچل اسٹارک ، اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔


loading...
loading...